پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ انجری کے بعد گولڈ میڈل لینا مشکل ہوسکتا ہے مگر میں نے ہمت نہیں ہاری، کامیابی پر اللّٰہ کا شکر گزار ہوں۔
اسلامک سولیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرورز ارشد ندیم لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا کہ میں واپڈا لیسکو کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مدد کی، ایتھلیٹک فیڈریشن، پی او اے اور پی ایس بی کا بھی شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا، پاکستان ہی کے محمد یاسر سلطان نے 76.04 میٹر تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔