• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کا سفر میوزک کنسرٹ میں تبدیل ہوگیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک بھارتی ٹرین کے مسافروں کو دوران سفر اس وقت غیر متوقع طور پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا جب انڈین بینڈ اسٹون کیز نے اچانک ایک بے ساختہ جیم سیشن شروع کر دیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

بینڈ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ان کے احمد آباد سے لکھنؤ کے سفر کے دوران پیش آیا اور اب تک اسے 1.8 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

یہ ویڈیو کلپ، جو انسٹاگرام پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی ہے، بینڈ کو مسافروں کے درمیان بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جہاں وہ گٹار بجاتے اور گاتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ مسافر مسکراتے ہوئے تالیاں بجا رہے ہیں۔ 

کچھ مسافر اس پرفارمنس کی ریکارڈنگ بھی کرتے رہے۔ اس کے باعث ٹرین کمپارٹمنٹ میں ایک میوزیکل ایونٹ کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اسکے ساتھ لگے کیپشن کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ، پبلک کنسرٹ میں تبدیل ہوگیا۔ 

اس موقع پر جو گیت گایا جا رہا تھا وہ کچھ یوں تھا: انتہا ہوگئی انتظار کی۔ (1984 کی امیتابھ بچن کی فلم شرابی کا گانا جو انہی پر فلمایا گیا تھا۔)۔ انسٹاگرام یوزر نے ویڈیو کو بہت سراہا۔ امیزون میوزک انڈیا نے لکھا: اگلے اسٹیشن پہ ہم بھی آ رہے ہیں۔ 

سوشل میڈیا یوزرز نے اس پورے ایونٹ کی تعریف کی اور اس پر کمنٹس بھی کیے۔ ایک خاتون نے لکھا: جس ٹرین پر جاتی ہوں اس میں ہمیشہ بچے روتے ہیں۔ 


ایک اور نے لکھا: میوزک عالمی زبان ہے جو سب کو یکجا کرتا ہے۔

تاہم کچھ صارفین نے اس پر تنقید بھی کی اور لکھا: اس کی شور ان لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث ہو جو آرام کرنا چاہتے تھے۔ 

ایک اور کہا: سوچئے آپ دن بھر نہیں سوئے اور ٹرین میں آ کر کچھ آرام کرنے کا سوچا تو یہ شروع ہوگیا۔ 

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے لگتے ہیں، لیکن سوک سینس نہیں ہے، لوگ ٹکٹ کے پیسے دینے کے باوجود پریشانی کا شکار ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید