• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایتھوپیا کے آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل پاکستان پہنچ گئے

ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا، آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور پاکستان تک پہنچ گئے۔

محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل میل پر دیکھی گئی۔

راکھ 45ہزار فٹ کی بلندی پر تھی، پاکستان کی اندرون ملک پروازیں 34 سے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتی ہیں۔

بین الاقوامی پروازوں کے جہاز 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں۔

راکھ بین الاقومی پروازوں کے جہاز کے انجن کو متاثر کرسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید