• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز نے بھی پی ایس ایل کے 10 سالہ معاہدے کی تجدید کردی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے بھی لیگ کے ساتھ معاہدے کی 10 سال کےلیے تجدید کر دی ہے۔

کراچی کنگز کی ملکیت آئندہ 10 سال کے لیے موجودہ مالکان کے پاس رہے گی، فرنچائز نے ای وائی مینا کی ویلیوایشین کے بعد معاہدے کی تجدید کی ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔

محسن نقوی نے پی ایس ایل کے لیے سلمان اقبال اور ان کی ٹیم کا کردار قابلِ تعریف قرار دیا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہو گا، کراچی کنگز 2020 کی پی ایس ایل چیمپئن تھی اور، اب بھی مقبول ترین فرنچائز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید