• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے متنازع بیانات پر واقعی افسوس ہے: بہروز سبزواری

ہاں، مجھے اپنے بیانات پر افسوس ہے، بہروز سبزواری - فائل فوٹو
ہاں، مجھے اپنے بیانات پر افسوس ہے، بہروز سبزواری - فائل فوٹو

سینئر پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے اپنے ماضی میں دیے گئے متنازع بیانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بہروز سبزواری ’خدا کی بستی‘ اور ’تنہائیاں‘میں نوشہ اور قباچہ جیسے کرداروں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ بہروز سبزواری اس وقت جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’مُہرہ‘ میں اپنی کارکردگی کے باعث بھی توجہ کا مرکز ہیں۔

وہ مختلف میڈیا پوڈکاسٹس اور انٹرویوز میں خواتین کے لباس، طلاق کی وجوہات اور سیاسی شخصیات، خصوصاً سابق وزیرِاعظم عمران خان سے متعلق سخت بیانات کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

حال ہی میں فلم ’نیلوفر‘ کے پریس ایونٹ کے دوران مختصر گفتگو میں بہروز سبزواری نے پہلی بار اپنے متنازع بیانات پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ہاں، مجھے اپنے بیانات پر افسوس ہے کیونکہ سچ مجھ سے نکل جاتا ہے، میری یہ عادت میرے گھر والوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتی ہے، اب میں بہت محتاط ہو گیا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ میں پوڈکاسٹس اسی وجہ سے چھوڑ چکا ہوں کیونکہ اکثر براڈکاسٹرز اور پوڈکاسٹرز متنازع مواد نکال کر اسے توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید