• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی

تصویر بشکریہ، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشین، فیس بک
تصویر بشکریہ، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشین، فیس بک

پاکستانی ٹیم نے اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔

گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 144 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 244 رنز بنائے، ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے 99 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 100 رنز بناسکی، پاکستان کے ذوالفقار بابر، محمد علی اور محمد سلیمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

گروپ اے میں پاکستان 4 میچز میں کامیابی اور 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جنوبی افریقا اور یو اے ای کے 4، 4 پوائنٹس ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید