سری لنکن ٹی20 ٹیم کے کپتان کو ورلڈ کپ سے قبل تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن کپتان چریتھ اسالنکا کو ورلڈ کپ سے قبل ہٹایا جاسکتا ہے، یہ تبدیلی ٹی20 کرکٹ میں ناقص پرفارمنس پر ہوسکتی ہے۔
اس معاملے پر چیف سلیکٹر اوپل تھرنگا نے کہا ہے کہ سیریز کے بعد ہمیں اپنے بہترین آپشنز پر غور کرنا ہوگا، ورلڈ کپ قریب ہے ہم بہت بڑی تبدیلیاں نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹرز کوچ سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ٹیم کے لیے کیا بہتر ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سلیکٹرز دورے سے قبل بھی تبدیلی کے حق میں تھے، اسی وجہ سے ڈاسن شناکا کو نائب کپتان بنایا گیا۔
سری لنکن چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ چریتھ اسالنکا کو وائرل بخار، جسم میں درد تھا اس لیے دورہ چھوڑ کر واپس آئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا دورہ چھوڑنے کے بعد سے چریتھ اسالنکا کی کپتانی خطرے میں پڑچکی ہے۔