• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل حکام


بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آگاہ کردیا۔

اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔

اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،  بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور صحت مند ہیں، سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔

کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید