• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو نے شادی کیلئے 500 سال قدیم چرج کا انتخاب کر لیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فٹ بال کی دنیا کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کے لیے اپنے آبائی علاقے مادیرا کا انتخاب کیا ہے، جہاں ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد گرمیوں میں تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر کے پرتگالی سُپر اسٹار فٹبالر اور ان کی 31 سالہ منگیتر جارجینا روڈریگز کی شادی کی تقریب فنشل کیتھیڈرل چرج میں منعقد ہوگی، جس کے بعد استقبالیہ ایک عالیشان ہوٹل میں رکھا جائے گا۔

یہ چرچ رونالڈو کے آبائی شہر کی قدیم ترین عبادت گاہ ہے، جس کا افتتاح 511 سال قبل 15ویں صدی کے آغاز میں ہوا تھا۔

یہ مقام پرتگالی فٹبالر کے لیے خاص جذباتی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اُس اسپتال سے محض 2 میل کے فاصلے پر واقع ہے جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ رونالڈو کا کلب نیشنل دا مادیرا بھی اسی علاقے کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ اس جوڑے نے اگست میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں جارجینا کی انگوٹھی نمایاں تھی، رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا 37 قیراط کا ہے جس کی مالیت تقریباً 5 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید