لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی احتجاجی سیاست انہیں کہیں کا نہیں چھوڑے گی ،وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کا سفر جاری ہے اور اس میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ،11اگست کواگلے دس برسوں کیلئے ترقی کا روڈ میپ دیں گے،ملک کا جی ڈی پی گروتھ گزشتہ 7برس کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ آئندہ برس 5.9فیصد ہو جائے گی جو بڑی کامیابی ہے ۔ایک انٹر ویو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے اپنی کامیابیوں سے اپوزیشن کو ناکام کر دیا ہے ۔ عمران خان اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کیا ان کا احتجاج بلا جواز نہیں ۔ ’’ میں نہ مانوں ‘‘ کی رٹ سے کسی اور کونہیں بلکہ خود عمران کی سیاست کو نقصان ہو رہا ہے لیکن انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں آرہی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی اصلاح کے لئے تنقید کریں ہم اسے خوش آمدید کہیں گے لیکن حکومت گھر چلی جائے اور انہیں وزیر اعظم بنا دیا جائے آئین و قانون کے مطابق ایسا ہونا ممکن نہیں۔احسن اقبال