نوشہرہ کے علاقے وتر میں اپنے والد کو قتل کروانے والے دو بیٹے گرفتار کرلیے گئے۔
نوشہرہ سے پولیس کے مطابق اجرتی قاتل سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے جن میں مقتول کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر بیٹوں نے والد کو قتل کروایا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تحفظات ہیں۔
پاکستان میں روسی سفارتخانہ کے مطابق اسلام آباد ایف نائن فاطمہ جناح پارک میں خلا باز یوری گاگارین کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں گاؤں سلیم خان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بیک وقت 4 بچوں کو جنم دیا ہے۔
بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے: رفیعہ جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے کوئی خوف نہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت کےمحکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تمام بحثوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے سوا کسی میں سندھ کو تقسیم کرنے کی طاقت نہیں۔
خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں رواں سال اب تک 517 افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔
نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ 3 پاکستانی قیدی واہگہ اٹاری بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیراعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔
پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز (آئی سی سی بی ایس) کو نجی افراد کے حوالے کرنے کے ممکنہ حکومتی فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ادارے کی قانونی حیثیت برقرار رکھی جائے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے قراردیاہے کہ ایک لڑکے اور لڑکی کا نکاح کے بغیر ایک ساتھ،ایک ہی گھر کے اندر رہنے ’لیونگ ریلشن شپ‘(living relationship) کا تصور پاکستانی معاشرہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے احتجاج کیا تھا، حلیم عادل شیخ اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ مظاہرے کیلئے پہنچے تھے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا تاکہ پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کی خدمات کو ایک آسان، کاغذ سے پاک اور ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے۔
پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے ٹریفک حادثہ میں طالبعلم اور گارڈ جاں بحق ہوگئے۔