• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار نے جس انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی ، لطیف لون

باغ(نمائندہ جنگ)مہارجرین ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر محمد لطیف لون نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان مہاجرین جموںو کشمیر کو حکومت میں ایڈجسٹ کریں کیونکہ مہاجرین کا تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی حکومت بنانے میں اہم کردار ہے ہم شیرکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو آزاد کشمیر کے وزارت عظمیٰ کا قلمندان سنبھالنے پر تمام مہاجرین کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور باغ سے سردار میر اکبر خان ،راجہ مشتاق منہاس، اور کہوٹہ سے چوہدری محمد عزیز کو وزیر حکومت کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ راجہ فاروق حیدر، اور وزراء حکومت تحریک آزاد ی کشمیر کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیامحمد لطیف لون نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر حکومت پاکستان کی طرح آزاد کشمیر بھر میں بلا تخصیص میرٹ پر روزگار کے مواقع اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اور  پورے کشمیر میں تعمیروترقی کے جال بچھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر اور ان کی کابینہ مہاجرین کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کریں تاکہ مہاجرین میں احساس محرومی ختم ہو سکے مہاجرین کا تحریک آزادی کشمیر میں بڑا اہم رول ہے جو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کانفرنس میں جس دوٹوک انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی مہاجرین جموں کشمیر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین