• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلمٹ نہ پہننا کوتاہی ہو سکتی ہے، جرم نہیں، سماجی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر)روہی ڈویلمپنٹ آرگنائزیشن ملتان کے صدر و سماجی رہنما ڈاکٹر فاروق لنگاہ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری اور سماجی رہنما ایم احسان خان سدوزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کے پندرہ سو سے زائد نوجوانوں کا کریمنل ریکارڈ بنا کر ان کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا اندراج قانونی دہشت گردی ہے،ہیلمٹ نہ پہننا کوتاہی تو ہو سکتی ہے، جرم نہیں، اس ضمن میں ہتھکڑی لگانا خود ایک جرم ہے۔