ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں میں مطالعہ کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے مختلف پارکس میں اوپن ایئر لائبریریاں قائم کر دیں،ان لائبریریوں کا مقصد شہریوںبالخصوص بچوں اور نوجوانوں کو پرسکون، خوشگوار اور صحت مند ماحول میں کتابوں کا مطالعہ کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے آرٹس کونسل پارک میں قائم اوپن ایئر لائبریری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لائبریری میں موجود کتب، شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات اور بیٹھنے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔