ملتان (سٹاف رپورٹر) 1 ملزم گرفتار، 1 عدد پسٹل30بورمع گولیاں برآمد،پولیس تھانہ الپہ نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کر کے 1 عدد پسٹل30بورمع گولیاں برآمد کرلیں، گرفتار ملزم کو تھانہ الپہ کے علاقے مردان پور سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ الپہ میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔