• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سٹروک کانفرنس کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان فالج سوسائٹی کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ سٹروک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،ہر دوسال بعد منعقد ہونے والی قومی فالج کانفرنس پہلی بار ملتان میں ہوئی جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے فالج کے ماہر ڈاکٹرز، پروفیسر ز اور ریسرچرز نے شرکت کی، اس موقع پر فالج جیسی مہلک بیماری کی وجوہات میں شامل شوگر،بلڈ پریشر،غذااورروز مرہ زندگی اور ورزش کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔