ملتان(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے انتخابات جامع مسجد سراجیہ سکینہ شریف، مدرسہ بدریہ رزاقیہ، البدری سٹاپ ملتان میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان نورانی پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی میزبانی میں منعقد ہوئے،جس کی سرپرستی مرکزی رہنماعلامہ حبیب اللہ قادری نے کی،انتخابات میں جمعیت علماء پاکستان (نورانی) صدر جنوبی پنجاب علامہ محمد ایوب مغل نورانی، سینئر نائب صدر رانا مرید احمد ظہوری اور جنرل سیکرٹری پروفیسر حبیب اللہ ہارونی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی) علامہ محمد ایوب مغل نورانی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک پاکستان میں نظام مصطفیٰؐ کا قیام اور مقام مصطفیٰؐ کا تحفظ ہے۔