ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام پریس کلب میں پی پی کے 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سٹی صدر ملک نسیم لابر نے کی، تقریب سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بذریعہ ویڈیو لنک براہ راست خطاب کیا، اس موقع پر مہمانان خصوصی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی، سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤساجد علی، سابق ضلعی صدر حبیب اللہ شاکر، سیکرٹری انفارمیشن سٹی خواجہ عمران اور دیگر نے خطاب کیا جب کہ یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان و عہدیدران نے شرکت کی۔