ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین میں ترامیم غیر منصفانہ اور عوامی مسائل کو مد نظر رکھ کر نہیں کی گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک بدنظمی اور محکمہ ٹریفک وارڈنز کی بہتری کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا،افسوس شہریوں کو ان ترامیم سے آگہی دیے بغیر ایک دن میں ہزاروں چالان کروڑوں کے جرمانے اور سیکڑوں ایف آئی آر درج کرناقابل مذمت ہے، شہریوں کو ٹریفک قوانین کی ترامیم سے متعلق آگہی دی جائے، سڑکیں کشادہ کی جائیں، بصورت دیگر تاجر اور شہری مشترکہ طور پر احتجاج کریں گے۔