• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقہ کالی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تفصیلات کے مطابق پولس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال کالی پل پر موجود تھی کہ 3موٹر سائیکل سوار افراد آئے جنہیں پولیس نے مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے پولیس پر فائرنگ شرو ع کردی،پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری میںہوائی فائرنگ کی، کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ کے بعد پولیس نےکپاس کی فصل میں ٹارچ کی روشنی میں جا کر دیکھا تو ایک شخص کے کراہنے کی آواز آرہی تھی، مذکورہ کے پاس سے پسٹل 30بور اورشاپر برنگ نیلا میں موجودآئس بوزنی 1120گرام برآمد ہوئی، زخمی شخص نے دریافت پر اپنا نام و پتہ عبد السمیع ولد عبد المنان قوم قصائی قریشی سکنہ پرانی غلہ منڈی ماسڑ کالونی شجاع آباد بتلایا، زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، ملزم کا سابقہ ریکارڈ چیک کرنے پرمنشیات، اسلحہ ناجائز اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔