• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

500 لیٹر ناقص کھلا آئل ضبط، آئل ملز مالک اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملتان میں ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانیوالا جانوروں کی چربی سے تیار کھلا آئل پکڑلیا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے ویجیلنس کی خفیہ اطلاع پر بہاولپور بائی پاس پر لوڈر رکشہ کی چیکنگ کی، 3 ڈرموں میں موجود 500 لیٹر کھلا آئل ضبط کرکے آئل ملز مالک اور ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ممتاز آباد پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا اور لوڈر رکشہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔