ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایس ای آر کی آڑ میں نوسرباز سرگرم ، راشن دینے کے بہانے ڈیٹا جمع کرنے لگے ،تفصیل کے مطابق موضع بنگل والا میں ایک ٹیچر نے نوسربازوں کو گرفتار کرادیا، بتایا گیاہے کہ چند نوسر باز گزشتہ دنوں مختلف بستیوں میں گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر یہ کہہ رہے تھے کہ ’’ہمیں مریم نواز نے بھیجا ہے، ہم آپ کے راشن کارڈ بنانے آئے ہیں‘‘، یہ افراد نہ صرف سادہ لوح لوگوں کے آئی ڈی کارڈسکین کر رہے تھے بلکہ انگوٹھوں کے نشانات بھی لیتے جا رہے تھے، تمام نوسر بازوں کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔