ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ اسٹاف چھٹیوں پر چلا گیا۔
ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے اسٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔
غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ اسٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔
پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ٹرائی سیریز کے فائنل کے بعد ہی نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے تھے۔