انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں رواں ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 604 ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے جکارتا سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جزیرہ سماٹرا میں مختلف حادثات میں 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 464 افراد لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کا کام جاری ہے۔
مقامی حکام کے مطابق سماٹرا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔