آسٹریلیا میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کا شیطانی کھیل کھیلنے اور اس سے متعلق ویڈیوز اور مواد آن لائن پھیلانے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
سڈنی پولیس کےمطابق گرفتار افراد انٹرنیٹ پر یہ مواد شیئر کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ تھے، پولیس نے چھاپوں کے دوران ہزاروں ویڈیوز برآمد کیں جن میں 5 سے 12 سال کے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مناظر شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر ایک عالمی گروہ کے ساتھ انتہائی گھناؤنے مواد کا تبادلہ کرتے تھے، جس میں نوزائیدہ بچوں سے لے کر 12 سال تک کے بچوں اور جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیوز شامل تھیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان ایک ایسے بین الاقوامی گروہ کا حصہ تھے جو شیطانی رسومات و دیگر جرائم سے منسلک تشدد اور بچوں کے استحصال سے متعلق مواد شیئر کرتا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سڈنی میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بیک وقت چھاپوں کے دوران الیکٹرانک ڈیوائسز سے ہزاروں ویڈیوز برآمد ہوئیں، جن میں بچوں کے جنسی استحصال کے ساتھ ساتھ جانوروں کے ساتھ بدفعلی کے مناظر بھی شامل تھے۔
عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔