یوکرین کے صدر زیلنسکی کی فرانسیسی ہم منصب میکروں سے پیرس میں ملاقات ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر سے یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات ہوئی، یوکرین میں جنگ جلد از جلد ختم ہونی چاہیے۔
صدر زیلنسکی کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین میں امن پائیدار ہونا چاہیے۔
ادھر فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق صدر میکروں اور صدر زیلنسکی نے امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ٹیلیفون پر بات کی۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق دونوں صدور نے امریکا میں موجود یوکرینی نمائندے سے بھی بات کی۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق دونوں صدور نے برطانوی وزیراعظم، دیگر یورپی رہنماؤں اور نیٹو چیف سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔