• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں برف کے طوفان کی زد میں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا کی وسطی مغربی ریاستیں برف کے طوفان کی زد میں آگئیں، ریاست نیو یارک، الینوائے اور مشیگن میں عمارتیں، مکانات، سڑکیں دو فٹ سے زائد برف سے ڈھک گئیں۔

ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں، شکاگو کے ایئر پورٹ پر آٹھ اعشاریہ چار انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر میں ماہ نومبر میں سب سے زیادہ برف پڑنے کا ریکارڈ بن گیا

شکاگو میں برفباری کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
شکاگو میں برفباری کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں، یخ بستہ ہواؤں اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید