• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک باتیں کرنے والوں کو جلد واپس لائیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر اداروں میں مسائل کی باتیں کرنے والے سن لیں وہ بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں، انہیں لایا جا رہا ہے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔

محسن نقوی نے نے پریس کانفرنس میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ فیک نیوز پھیلا کر انہیں بیرون ملک تحفظ ملے گا تو یہ ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی مقیم افغانوں کو تحفظ دیا جارہا ہے، قومی سلامتی پر کوئی صوبہ اپنی پالیسی بنا کر نہیں چل سکتا، وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے غیر قانونی افغانیوں کو نکالنے کی ذمہ داری علاقہ ایس ایچ او کو دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایس ایچ او اپنے اپنے علاقوں میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کو نکالے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتنے بھی حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں، ہماری ساری توجہ ایک چیز پر ہے کہ غیرقانونی مقیم افغانوں کو واپس بھیجیں۔

محسن نقوی نے افغانستان کےنائب وزیر اعظم ملا برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ تاریخ کی بات نہ کریں ہمیں سب معلوم ہے، افغانستان کے پاس ابھی بھی آپشن ہے کہ وہ دہشت گردوں کو لگام دے، ہمارے مطالبات کا جواب دیں۔ 

قومی خبریں سے مزید