پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے مختلف تقریبات انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے حوالے سے تقریب 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی، جس میں اسٹار کرکٹرز کی بھی شرکت کا امکان ہے۔
لندن میں ہونے والی تقریبات میں پی ایس ایل ویلیو ایشنز اور آئندہ ٹیموں کی بڈنگ پر بھی بات ہوگی جبکہ متعدد غیر ملکی پارٹیز نے نئی ٹیموں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔