مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ اور درآمدات بڑھ گئیں، جبکہ برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔ اس دورن تجارتی خسارے میں37.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد سے وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ تجارتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2025 میں تجارتی خسارہ 15 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 32.79 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 11.86 فیصد کم ہوا، گزشتہ مہینے تجارتی خسارے کا حجم 2 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر 2025 میں درآمدات 13.26 فیصد بڑھ گئیں، درآمدات کا حجم 28 ارب31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2025 میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ ملکی برآمدات 6.39 فیصد کم ہوئیں۔ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات 12 ارب 84 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں، نومبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 15.35 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 15.80فیصد کم ہوئیں، نومبر 2025 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا۔