اسلام آباد میں ایچ نائن میں واقع نجی یونیورسٹی میں سلنڈر دھماکا ہوگیا۔
یونیورسٹی کے انٹرنیشنل ریلیشن (آئی آر) ڈپارٹمنٹ ہونے والے دھماکے میں 3 طلباء زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سلنڈر دھماکے کے بعد طلبہ کو چھٹی دے دی گئی ہے۔