• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ بریڈ آملیٹ کھانا صحت مند ہے یا نہیں؟

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

بریڈ آملیٹ ناشتے میں ایک اہم اور آسان ترین انتخاب ہے، یہ صبح کے وقت جلد تیار ہونے والا، ہلکا اور بھرپور ناشتہ ہے جو اکثر لوگوں کی روزمرہ کی روٹین کا حصہ ہے تاہم، جیسے ہی سوشل میڈیا اور غذائیت کی باتیں سامنے آئیں، اس ناشتے پر بھی بحث چھڑ گئی کہ آیا یہ صحت کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق روزانہ ناشتے میں بریڈ آملیٹ لینا بالکل نارمل اور صحت مند ہے، بشرطیکہ اجزاء اور مقدار متوازن ہوں۔

انڈے غذائی طور پر طاقتور ہوتے ہیں، جس میں پروٹین، ضروری وٹامنز، معدنیات اور دماغی کارکردگی کے لیے اجزا شامل ہے، ناشتے میں صحت اور توانائی کا دارومدار زیادہ تر بریڈ اور تیل پر ہوتا ہے۔

صبح کے وقت پروٹین لینا بھوک کنٹرول، توانائی کے بہتر استعمال اور پٹھوں کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔

یہ ناشتہ توانائی کو فوری بڑھاؤ دیتا ہے لیکن فائبر اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی کی وجہ سے بھوک جلد لگتی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد کے لیے ایک انڈا روزانہ محفوظ ہے، جبکہ بریڈ اور پکانے والا تیل اصل متغیرات ہیں۔

بریڈ آملیٹ کو اپنی زندگی سے نکالنے کی ضرورت نہیں، بس چند تبدیلیاں کافی ہیں، ہول گرین بریڈ، سبزیاں اور محدود تیل آپ کے ناشتے کو غذائیت بخش اور توانائی بخش بنا دیتے ہیں، ذائقہ برقرار رکھیں۔


نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

صحت سے مزید