• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’رولز رائس کار بوٹ‘ نے سب کی توجہ کھینچ لی

تصویر:بھارتی میڈیا
تصویر:بھارتی میڈیا

بھارتی شہر ممبئی کے جوہو بیچ پر سمندر میں دوڑتی رولز روئس نے دھوم مچا دی۔

ممبئی کے جوہو بیچ پر سمندر میں چلتی رولز رائس نما کشتی ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے، سمندر میں رواں دواں اس منفرد کشتی نے ساحل پر آنے والوں کے لیے نئی تفریح کا دروازہ کھول دیا ہے۔

یہ لگژری طرز کی آبی سواری ہے، جسے مقامی لوگ ’کار اِن دی سی‘ کے نام سے پکار رہے ہیں، ناصرف دیکھنے میں ایک گاڑی جیسی ہے بلکہ اندرونی سہولتیں بھی کسی مہنگی کار سے کم نہیں۔

 کشتی میں پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جس میں موسیقی کا نظام، آرام دہ نشستیں اور واپس آنے والے سیاحوں کے لیے شاور کی سہولت بھی موجود ہے، یہ سواروں کو تقریباً 1.8 ناٹیکل میل تک سمندر میں لے جاتی ہے۔

اس دلچسپ کوشش کے پیچھے پرمود نامی شہری ہے، جو دبئی کے ایک ساحل پر اس طرح کی لگژری بوٹس دیکھ کر متاثر ہوا تھا، واپس آکر اس نے خاکے اور مشاہدات کی مدد سے مقامی حالات، سمندری لہروں اور سیکیورٹی اصولوں کے مطابق اس تصور کو حقیقت میں بدلا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ مستقبل میں فراری اور لیمبورگینی سے متاثرہ بوٹس بھی پیش کی جائیں گی جبکہ فلائی بورڈنگ جیسی ایکسٹریم واٹر اسپورٹس پر بھی کام جاری ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید