کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، سیاسی بے یقینی کے خاتمے سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی،کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا،کے ایس ای100انڈیکس میں 802 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 67 ہزار پوائنٹس کی حد بھی بحال، 53.24 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 89 ارب 86 کروڑ 11 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 13.00 فیصد بڑھ گیاتفصیلات کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے بعد سیاسی افق پر چھائے بادل چھٹ جانے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔