لاہور ( آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوے سماعت ملتوی کردی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 174 کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بطور فریق بنانا ضروری ہے ورنہ درخواست نا مکمل تصور ہوگی۔ عدالت نے ریمارکس جمعہ کے روز دیے ہیں لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر چھ مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔