• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں 21 ہزار 647 پاکستانی قید ہیں ، وزیر خارجہ

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 21 ہزار 647 پاکستانی شہری قید ہیں، سعودی عرب میں 10 ہزار سے زائد، بھارت میں 738 پاکستانی قیدی ہیں۔ وزیر خارجہ کے مطابق بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے ان کی گرفتاری یا الزامات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ سعودی عرب پاکستانی قیدیوں کی تعداد کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے، جہاں 10 ہزار 745 پاکستانی شہری مختلف جرائم میں قید ہیں۔ ان میں سے کچھ سزا یافتہ ہیں جبکہ بیشتر افراد کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید