• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی بینک اور پاکستان مابین 6کروڑ18لاکھ ڈالر قرضے کے معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کے مابین تین اہم منصوبوں کے لیے 6کروڑ18لاکھ ڈالر قرضے کے معاہدوں پر دستخط ہوگئےہیں ، ان منصوبوں میں ایم ایل ون کے کراچی روہڑی سیکشن پروجیکٹ کے لیے ایک کروڑ ڈالر ، کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کےلیے 38لاکھ ڈالر کا قرضہ اوربلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ کےلیے چار کروڑ 80لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا، یہ منصوبے ملک میں بنیادی سہولیات کے شعبوں، جیسے کہ رابطہ کاری، شہری ٹرانسپورٹ، اور پانی کے وسائل میں ترقی کے لئے اہم اقدامات ہیں۔سیکرٹری وزارتِ اقتصادی امور ڈویژن محمد حمیر کریم نے اے ڈی بی کے قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے کردار اور پاکستان کی ترقیاتی ضروریات کی تکمیل میں اس کے مستقل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ان اہم منصوبوں کے لئے اےڈی بی کی معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے پاکستان کی طویل المدتی اور پائیدار اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید