• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انویسٹرز فورم کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ (شاہد نعیم)پاکستان انویسٹرز فورم کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ، تفصیلات کےمطابق فورم کے سینئر رکن اور جدہ میں مقیم بہاولپور کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری افتخار احمد چیمہ کی جانب سے فورم کے نو منتخب عہدیداران اور کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں کاروباری شخصیات، تاجر برادری اور فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جدہ میں نومنتخب صدر چوہدری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ فورم جلد مختلف کمیٹیاں تشکیل دے گا جو اراکین کو کاروباری معاونت، رہنمائی اور نئے مواقع فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کمیٹیوں کے ذریعے کمیونٹی کے افراد کو ذمہ داریاں اور کاروباری روابط بڑھانے کے مواقع میسر آئیں گے جس سے تعاون اور روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔ عہدیداران نے تقریب کے شاندار انتظامات پر چوہدری افتخار احمد چیمہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر جماعت اسلامی گجرات کے سینئر رہنما اور معروف کاروباری شخصیت انصر محمود دھول نے انویسٹرز فورم کی ترقی، تاجر برادری کے اتحاد اور پاکستان کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

ملک بھر سے سے مزید