• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم نا مکمل ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس کی جمعہ کے روز کورم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ چل سکی،اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ہی بلال بدر چوہدری نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،مہان گیلری سے نعرے ، اپو زیشن کا اعتراض ، وزیر اطلاعات  اور پی ٹی آئی ارکان میں تلخ کلامی ، اجلاس پینل آف چیئر پرسن کی رکن قومی نزہت صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، تلاوت کلام پاک ، نعت ،حدیث اور قومی ترانے کے بعد چیئر پرسن نزہت صادق نے مسلم لیگ ن کے نو منتخب ایم این اےبلال بدر چوہدری سے کہا کہ وہ اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں، اپوزیشن ارکان نے شور مچادیا کہ کورم پورا نہیں ہےتاہم چیئر پرسن نزہت صادق نے ان سے حلف لیا۔اپوزیشن ارکان نے شور مچادیا کہ کورم پورا نہیں ،اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ہی بلال بدر چوہدری نےحلف اٹھا لیا۔بلال بدر کے حلف اٹھانے کے بعد مہمانوں کی گیلری سے نعرے بازی کی گئی ، نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ چیئر پرسن نزہت صادق نے گیلری میں بیٹھنے والوں کو نعرے بازی سے روک دیا۔اپوزیشن ارکان کا نعرے بازی کرنے والوں کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا۔چیئر پرسن کی ہدایت پر مولانا عبد الغفور حیدری نے بنوں اور ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہو نے والے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر کیلئے فاتحہ خوانی کرائی ، اس کے بعدوقفہ سوالات کی کارروائی کا اعلان کیا گیا تاہم صاحبزادہ صبغت اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی اور کہا کہ جو حلف لیا گیا وہ غیر قانونی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید