• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز ہواؤں کے رخ بدلنے پر کراچی کی پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )کراچی ایئرپورٹ کے اطراف میں تیز ہواؤں کے بار بار رخ بدلنے پر پروازوں کو لینڈنگ کے لیے دشواری کا سامنا کرنا پڑا اور کئی پروازوں کو ری روٹ کیا گیا. جمعہ کی شام نجی ایئر کی لاہور کی پرواز پی اے 405 کراچی ایئرپورٹ پر پہلی کوشس پر لینڈ نہ کرسکی۔ لینڈنگ کے دوران تیز ہوا سے طیارہ ڈگمگایا اور پائلٹ نے پرواز کو واپس اڑا لیا۔ ایئر ٹریفک ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پائلٹ گو اراؤنڈ پر چلا گیا۔ اس دوران ابوظہبی سے کراچی پہنچی غیرملکی ایئر کی پرواز کی بھی لینڈنگ اپروچ تبدیل کی گئی۔ دبئی اور کوالالمپور کی پروازوں کو بھی ری روٹ کر کے بحفاظت لینڈنگ میں مدد دی گئی۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے پر پروازوں کو گو اراؤنڈ پر بھیجا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید