• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کا بریک ڈاون، 26 گھنٹے گذر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی کراچی کو پانی کی سپلائی معطل

گھارو( نامہ نگار )کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے گھارو پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی معطل ہو جانے سے دونوں پمپنگ اسٹیشن بند ہو گئے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی 26 گھنٹے گذر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی مرمتی کام جاری ہے تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے گھارو پمپنگ اسٹیشن میں جمعرات کی سہہ پہر 3.00 بجے بجلی کا بریک ڈاون ہو جانے سے گھارو پمپنگ اسٹیشن کے دو پمپ ہاوسز میں نصب 11 پمپ بند ہو گئے جس سے کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہو گئی 26 گھنٹے گذر جانے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو پائی تھی کے الیکٹرک حکام کے مطابق مرمتی کام جلد مکمل کر لیا جائے گا تاہم کراچی کو 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔
ملک بھر سے سے مزید