کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ بل متفقہ طور پر منظور، بل وزیر قانون ضیا لنجار نے پیش کیا ، وراثتی سرٹیفکیٹ کا اجرا اب عدلیہ کے بجائے نادرا کرے گا۔سندھ اسمبلی، ایوان نے جمعہ کو سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل متفقہ طور منظور کرلیا، یہ بل وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ وزیر قانون نے کہا کہ یہ قانون عوام کو سہولت کے لیئے بنا رہے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ پہلے سیشن جج جاری کرتا تھا اب نادرا کے ذریعے سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ جس کے بعد اسمبلی نے سندھ لیٹرز اینڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔