• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاؤٹنگ سے تعلق ہمیشہ قائم رہے گا، صوبائی کمشنر ممتاز شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر اور وفاقی محتسب اعلی انشورنس سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ اسکا ؤٹ زندگی بھراسکاؤٹ رہتا ہے، ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے باوجود اسکاؤٹنگ سے میرا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا، سندھ بوائے اسکا ؤٹ ایسوسی ایشن نے توقعات سے بڑھ کر میرا ساتھ دیا اورملک بھر میں سندھ کونمایاں مقام دلایا میں دل کی گہرائیوں سےاسکاؤٹس کا ممنون و مشکورہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی ہیڈ کوارٹر ز پر ان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی اور دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف پیٹرن محمد صدیق میمن ، صوبائی اسکاؤٹس کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز، صوبائی سیکریٹری سید اختر میر، نائب صوبائی کمشنرسید رسو ل بخش شاہ اور صوبائی خازن محمد حسین مرزا نے بھی خطاب کیا۔ چیف پیٹرن محمد صدیق میمن نے کہا کہ سندھ میں ریسکیو ٹیم کی تیاری کا کریڈٹ سید ممتاز علی شاہ کو جاتا ہے ان کے دور میں اسکا ؤٹس ،روورز، گرل اسکاؤٹس ، ڈیفرینٹلی ایبلڈ اسکاؤٹس اور دینی مدارس کے کامیاب اجتماعات منعقد ہوئےجنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صوبائی اسکاؤٹس کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروزکا کہنا تھا کہ سید ممتاز علی شاہ نے اسکاؤٹنگ کے ذریعے نوجوانوں کو نظم و ضبط ، ذمہ داری اور قیادت کا راستہ دکھایا۔ صوبائی سیکریٹری سید اختر میر کا کہنا تھا کہ سندھ بھر کے اسکاؤٹس کی خواہش ہے کہ سید ممتاز علی شاہ کی سرپرستی مستقبل میں بھی حاصل رہے تاکہ ہم یکسوئی کے ساتھ اپنا سفرجاری رکھ سکیں۔۔ تقریب کے آخر میں سندھ بھر سے آئے ہوئے اسکاؤٹ لیڈرز نےبھی سید ممتاز علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملک بھر سے سے مزید