• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پپیتا رات میں کھانا کیسا ہے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پپیتا دراصل غذائی اجزاء، وٹامنز اور انہضامی اینزائمر سے بھرپور پھل ہے، جو عام طور پر ہاضمے، قوت مدافعت سمیت مجموعی صحت کےلیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

پپیتے میں وٹامن سی، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، اس میں کیلوریز کم اور فائبرز زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وزن کنٹرول رہتا ہے، یہ پروٹین کو توڑنے میں معاون ہے۔

سائنسی طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ رات کو پپیتا کھانا نقصان دہ ہے یا مفید، اس معاملے زیادہ تر باتیں روایتی اور عمومی مشاہدے پر مبنی ہیں۔

اگر آپ کا معدہ حساس ہے، پپیتا کچا ہے یا پھر آپ نے زیادہ مقدار میں اسے کھالیا ہے تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، یعنی معدے میں جلن، بدہضمی یا گیس کی شکایت ہوسکتی ہے۔

صحت مند افراد اعتدال میں رات کو پکا ہوا پپیتا آرام سے کھا سکتے ہیں جبکہ ہاضمے کے مسائل کے شکار افراد اسے دن میں استعمال کریں تو بہتر ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق پپیتے کو کھانے کےلیے وقت کے مقابلے میں اُس کی مقدار، صحیح طرح سے پکا ہونا اور فرد کی صحت زیادہ اہم ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید