غزہ کے درد ناک واقعے پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ گولڈن گلوب ایوارڈ میں بہترین فلم کی کیٹیگری میں نامزد ہوگئی۔
یہ فلم فلسطین کی پانچ سالہ بچی ہند رجب (Hind Rajab) کے دل دہلا دینے والے آخری لمحات کی عکاسی کرتی ہے۔
29 جنوری 2024 کو 5 سالہ بچی ہند رجب غزہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ نقل مکانی کی کوشش کررہی تھی تو اس دوران ان کی گاڑی پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا۔
بچی ہند رجب نے ہلال احمر کے رضاکاروں کو فون کال کرکے مدد طلب کی لیکن مدد پہنچنے سے پہلے ہی بچی شہید ہو گئی تھی۔
یہ فلم رواں سال وینس فلم فیسٹیول کا دوسرا بڑا Silver Lion prize جیوری ایوارڈ بھی جیت چکی ہے، جہاں فلم کو 23 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن بھی ملا تھا۔