پاکستان کے نامور مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر خلیل الرحمٰن قمر نے بالی ووڈ کے تینوں خانز میں سے اپنے پسندیدہ اداکار کا نام بتا دیا۔
خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ پروجیکٹس دیے ہیں، وہ اپنی صاف گوئی اور تلخ بیانات کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔
بالی ووڈ کے تین بڑے خان شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان عالمی سطح پر شہرت رکھتے ہیں اور پاکستان میں بھی ان کے بے شمار فینز موجود ہیں، خلیل الرحمٰن قمر نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ایک موقع پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں تینوں خانز میں سے کسی کے ساتھ بطور مصنف کام کرنے کا خواہشمند نہیں ہوں ہاں، اگر کبھی پاک بھارت کو پروڈکشنز ممکن ہوئیں تو بطور پروڈیوسر ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا مگر فی الحال ایسا ممکن نہیں۔
خلیل الرحمٰن قمر نے مزید بتایا کہ مجھے عامر خان اور شاہ رخ خان زیادہ پسند ہیں، البتہ تینوں ہی اچھے آرٹسٹ ہیں۔