• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ باکس آفس کا 90 فیصد جعلی ہے: دیویا کھوسلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف بھارتی اداکارہ و فلمساز دیویا کھوسلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ باکس آفس کے تقریباً 90 فیصد نمبر حقیقی نہیں ہیں بلکہ کارپوریٹ بکنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی جاتی ہے۔

دیویا کھوسلہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک سیشن رکھا اور اس دوران اُنہوں نے اپنے کیریئر اور فلم انڈسٹری کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے۔

اُنہوں نے اس سیشن کے دوران باکس آفس کے بارے میں کیے اپنے اس دعوے کے بارے میں پوچھے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کبھی بھی کسی کا ’باس‘ بننا نہیں تھا لیکن میں انڈسٹری کے غیر اخلاقی طریقوں کے بارے میں بات کرنے پر مجبور تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے خود ذاتی طور پر بدعنوانی کا مشاہدہ کیا ہے، یہاں کارپوریٹ بکنگز کروائی جاتی ہیں، ایوارڈز خریدے جاتے ہیں اور اس کی وجہ  طاقت اور پیسہ ہے، اس صورتحال میں ان لوگوں کا کیا ہوگا جن کے پاس ان میں سے کچھ بھی نہیں ہے؟

اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی ہیرا پھیری فلم انڈسٹری میں موجود حقیقی ٹیلنٹ اور محنت کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید