• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور

رجب بٹ اور ندیم نانی والا—فائل فوٹو
رجب بٹ اور ندیم نانی والا—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے بیرونِ ملک ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی اور ان کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے رجٹ بٹ اور ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت سے متعلق احکامات جاری کر دیے۔

عدالت کی جانب سے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کو کل اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سائبر کرائم سمیت دیگر متعدد مقدمات درج ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید