پشاور یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں 17 سال کی طالبہ پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔
پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق طالبہ کی موت بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان مکالمے کے فروغ، شمولیت اور پُرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے دورے میں صدر زرداری سے ابوظہبی پورٹس گروپ کی ملاقات، دونوں ممالک میں تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے کا پر اتفاق ہوگیاہے۔
کراچی میں کورنگی عوامی کالونی پولیس کو تین بچے ملے ہیں، بچے اپنا پتہ لاہور کا بتاتے ہیں، بچوں کی عمریں تین سے آٹھ سال کے قریب ہیں۔
صدر زرداری نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے یو اے ای کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
پارلیمانی وفد کے سرکاری خرچ پر روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر حاضری کے معاملے میں قائمہ کمیٹی نے سفارشات وزارت مذہبی امور کو بھجوا دیں۔
ذرائع کے مطابق احتجاج سمیت اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھانے اور قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا گیا۔
پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی، پاکستان 2026 اور2027 کیلیے ای سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گل پلازا سانحے میں سندھ حکومت کو مدد چاہیے تو تعاون کے لیے تیار ہیں۔
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اتوار کو 2 بجے پورے خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ جمرود فٹ بال اسٹیڈیم میں بلا رہا ہوں۔
ابوظبی میں صدرِ مملکت آصف زرداری نے یو اے ای کے وزیرِ رواداری و بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ادارے میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تبدیلی اور عوامی خدمات کی جانب توجہ کو سراہا۔
بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دے دی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ صحت مند ہیں۔
سندھ میں رواں برس ریبیزسے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی، سانگھڑ کے نواحی علاقے جھول میں کتے کے کاٹے سے 8 سالہ بچی انتقال کرگئی۔
اسلام آباد پولیس اور ہائیکورٹ بار کے درمیان تنازع حل ہوگیا، پولیس حکام نے نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو ہمیں مار رہے ہیں،ہم اُن سے مذاکرات کی بات نہیں کرتے۔