• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہِ راست فیفا ایونٹ میں شرکت کریگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار قومی خواتین فٹ بال ٹیم براہِ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سربراہ سید محسن گیلانی کے مطابق فیفا فٹ بال سیریز فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو کا برین چائلڈ پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا سیریز میں ان ممالک کو کھیلنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے، جو ہر 4 سال بعد منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے منتخب نہیں ہوتے۔

فیفا کی جانب سے پاکستان کو خواتین سیریز کے لیے منتخب ہونے پر محسن گیلانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان فٹ بال کے لیے انتہائی اہمیت اور تاریخی لمحہ ہے، اس کے لیے فیفا کے سربراہ کے مشکور ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید